Pages

Tuesday, 1 January 2019

انحراف و ارتداد سے بچنے کا نسخ

فساد
و الحاد اور انحراف
و ارتداد سے بچنے کا نسخہ

قوموں کے اجتماعی فیصلوں نے دنیا کے نقشے اور قوموں کی تقدیریں بدل دی ہیں، آج جس چیز کی ہم کو سب سے زیادہ ضرورت ہے، اور جو تمام موانع اور رکاوٹوں پر غالب آسکتی ہے، اور جس کے سامنے حالات کو سپر ڈالنی پڑے گی، وہ ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کی دینی تعلیم ہر تعلیم پر مقدم رکھیں گے، اور بغیر اس ضروری دینی تعلیم کے جس سے وہ اپنے پیدا کرنے والے کو، اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ و سلم کو اپنے عقیدے اور فرائض دینی کو پہچان سکیں، خالص (مذہب بیزار) رواجی یا معاشی تعلیم دلانا گناہ اور اپنے مذہب سے بغاوت سمجھیں گے، اگر ہمارا یہ فیصلہ ہے، اور ہم اس میں سچے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت، کوئی ترغیب، کوئی مصلحت، کوئی تعزير ہم کو صراط مستقیم سے ہٹا نہیں سکتی، اور ہماری نسلوں کو اسلام کی نعمت سے محروم نہیں کرسکتی، اور اگر ہمارا یہ فیصلہ نہیں تو حکومت کی کوئی رعایت، کوئی استثناء، کوئی تحفظ، کوئی انتظام، ہم کو اس فساد و الحاد اور ہر اس انحراف و ارتداد سے بچا نہیں سکتا، جس کی طرف دنیا تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو قومیں اپنے بارے میں فیصلہ نہ کرسکیں، ان کی کوئی مدد نہیں کرسکتا.

مفکر اسلام حضرت مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی رحمہ اللہ..
ماخوذ از تعمیر حیات شمارہ 25 نومبر 2018.

No comments:

Post a Comment