مردوں کو فتنے میں ڈالنے کے لیے باریک نقاب پہنے؟
تنگ پاجامہ پہنے ؟
پینٹ شرٹ پہنے؟
اے بہن جس کا دل ایمان کی روشنی سے منور ہے۔ جسے اللہ اور اس کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے۔۔ جسے اللہ نے عقل ، حیا اور پاکیزگی جیسے پیاری پیاری نعمتوں سے نوازا ہے ۔۔ آپ وہ خاتون ہیں جو اللہ کے لئے رکوع کرتی ہیں اور اللہ کے لیے سجدہ کرتی ہیں اور اللہ کے لیے ساری عبادات کرتی ہیں ۔
آپ مسلمان ہیں ۔ مومنہ ہیں ۔۔ پاک دامن اور عفیفہ ہیں ۔۔ آپ ہی وہ خوش نصیب ہیں جس کے لیے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو وصیت کی تھی کہ میں تمہیں عورتوں سے بھلائی کرنے کی وصیت کرتا ہوں ۔۔۔ آپ وہ ذات ہیں جس کا بیوی ، بہن ، بیٹی اور ماں کی شکل میں مردوں کی زندگی میں بہت بڑا حصہ ہے۔۔
مجھے ایک سوال کرنے کی اجازت دیجئے؟؟؟
کیا آپ جیسی اچھی صفات کی حامل عورت کے لائق ہے کہ
وہ نامحرموں کے سامنے بے پردہ پھرے؟؟؟
ان کے سامنے خوشبو لگائے؟؟؟
میک اپ کرکے نکلے ؟؟؟
چھوٹا اور تنگ گاؤن پہن کر پھرے؟؟؟
یا چھوٹی سی چادر سے پردہ کرے؟؟؟
کیا ایسی صفات کی حامل عورت کی شان میں ہے کہ وہ چھوٹی قمیض پہنے؟؟؟
تنگ پاجامہ پہنے ؟؟؟
پینٹ شرٹ پہنے؟؟؟
یا مردوں کو فتنے میں ڈالنے کے لیے باریک نقاب پہنے؟؟؟
یا بازاروں میں آوارہ پھرے اور غیروں سے ہنس ہنس کر باتیں کرے ؟؟؟
یا وہاں اپنی دوستوں کے ساتھ اونچی آواز میں باتیں کرے اور قہقہے لگائے؟؟؟
❌نہیں نہیں اللہ کی قسم ہرگز نہیں !! آپ جیسی اچھی اچھی صفات والی عورت کے شایان شان نہیں کہ وہ حرام کام کرے۔۔۔
🌹🌹🌹#_اے_میری_مومنہ_بہن_۔۔۔!🌹🌹🌹🌹
یہ جان لو کہ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے اور ہر جگہ ہر وقت آپ اس کی نظروں میں ہوتی ہیں ۔۔۔۔!!
کیا آپ چاہتی ہو کہ وہ آپ کو ایسے کام کرتے ہوئے دیکھے جن کاموں سے اس نے یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع کیا ہو؟؟؟کیا اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کے نبی پر یہ آیات نازل کر کے آپ پر حجاب فرض نہیں کیا؟؟؟
يا أيها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن
🌴🌴🌴الاحزاب ۔ 59🌴🌴🌴
ترجمہ: "اے نبی اپنی بیویوں اور صاحب زادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادیجئے کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں۔"
کیا پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا کہ "جو عورت خوشبو لگا کر کسی کے پاس سے گزرے وہ زانیہ ہے"۔
🍃(ترمذی ، کتاب الادب ، 2786)🍃
No comments:
Post a Comment