❀❀ ❀❀❀:
جب ریل کسی سرنگ میں سے گزرتی ہے اور ایک دم سےاندھیرا ہو جاتا ہے تو آپ اپنی ٹکٹ کو پھینک کر ریل سے باہرکود نہیں جاتے.
کیونکہ آپ کو ریل کے ڈرائیور پر بھروسہ ہوتا ہے؛
اسی طرح جب زندگی کی ریل دکھوں مصیبتوں اور پریشانیوں کے اندھیروں ںسے گزر رہی ہو تو زندگی کی ٹرین کو چلانے والے پر بھروسہ رکھیں
وہ ان اندھیروں سے ضرور نکال لے جائے گا.
بس کبھی کبھی یہ سرنگ چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی کبھی بہت بڑی مگر یقین رکھیں ہوتی یہ سرنگ ہی ہے جس کے دوسرے سرے پر روشنی اور اجالا ہی اجالا ہوتا ہے۔بس ہمیں صرف اس سفر کے ختم ہونے کا انتظار کرنا ہے.
ہرنی شیر سے زیادہ تیز رفتار ہوتی ہے۔ لیکن شکار ہو جاتی ہے کیونکہ بار بار وہ پیچھے مڑ مڑ کر دیکھتی ہے کہ شیر کہاں تک پہنچا۔ ایسا کرنے سے اسکی رفتار کم ہو جاتی ہے ۔
بالکل اسی طرح جب ہم زندگی کے سفر پر رواں دواں ہوں تو بار بار ماضی میں جھانکنے سے ہمارا صرف اور صرف نقصان ہوتا ہے۔
جیسے بائک چلانے والا شخص اگر بلا وجہ پیچھے مڑ مڑ کر دیکھے تو نقصان اٹھاتا ہے۔۔۔
اللہ پہ بھروسہ ہی کامیابی کی ضمانت ھے۔۔۔۔!!!
اللہ ہم سب کو اپنی رحمت و برکت کے خزانوں سے نوازے
آمین
Pages
▼
No comments:
Post a Comment