Pages

Monday, 24 December 2018

مکّہ افضل ہے یا مدینہ؟ ''*

*ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ: ' مکّہ افضل ہے یا مدینہ؟ ''*
*اس بزرگ نے اپنا بٹوہ نِکالا اور کہا:'' اس کی قیمت پانچ روپیہ ہے۔اس میں اگر میں ایک لاکھ روپیہ کا ہیرا جڑ دوں تو پِھر اس کی قیمت بڑھ جائے گی اور بجائے پانچ روپے کے ایک لاکھ ہو جائے گی۔یاد رکھو اللّہ تعالیٰ کے خزانوں میں سب سے زیادہ قیمتی وجود حضور سرورِ عالم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے۔حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم اگر زمین پر ہوں تو زمین آسمان سے افضل اور اگر حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم آسمان پر ہوں تو آسمان زمین سے افضل۔اسی اصول کی بِناء پر حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم اگر مکّہ میں ہوں تو مدینہ سے مکّہ افضل اور اگر حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں ہوں تو مدینہ مکّہ سے افضل۔فضیلت کا موجب حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا وجودِ باجود ہے۔حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم مکّہ میں تھے تو خدائے تعالیٰ نے مکّہ معظمہ کی قسم یاد فرمائی اور فرمایا:*

*لَآ اُقْسِمُ بِـهٰذَا الْبَلَدِ۔ اس شہر ( مکّہ ) کی قسم ہے۔*

( سورۃ البلد،آیت:۱ )

*کیوں؟*
*کیا اس لیے کہ اُس میں اُس کا گھر ( کعبہ ) ہے؟ نہیں! کیا اس لیے کہ اس میں صفا مروہ کی پہاڑیاں ہیں؟ نہیں! کیا اس لیے کہ اُس میں چاہ زم زم ہے؟ نہیں! تو پِھر خدا نے اس شہر کی قسم کیوں یاد فرمائی؟ اللّہ تعالیٰ نے فرمایا: وَاَنْتَ حِلٌّ بِـهٰذَا الْبَلَدِ۔ اے محبوب! تم اس میں تشریف فرما ہو۔*

( سورۃ البلد،آیت:۲ )

*'' حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر شریف کی جگہ ساری روئے زمین سے افضل ہے بلکہ وہ آسمانوں سے بھی افضل ہے۔ ''*

No comments:

Post a Comment