________یہ ہندوستان ہے جاناں! ________


کوئی مظلوم گر بولے تو منہ  پر ہاتھ رکھ دینا
غموں کی داستاں کھولے تو منہ پر ہاتھ رکھ دینا

یہاں انصاف بے معنی یہاں  ظالم پنپتے ہیں 
بکاؤ ہیں یہاں منصف سرِ بازار بکتے  ہیں

یہاں قاتل کے ہاتھوں میں  زمامِ کار ہوتی ہے
یہاں مظلوم کی گردن پہ ہی تلوار ہوتی ہے

یہاں پر عدل کا میزان بھی ظالم  پہ جھکتا ہے 
سزا مظلوم  ہی ظالم کی  یاں اکثر بھگتتا ہے

یہاں مظلوم  پر ہی سینکڑوں  الزام ہوتے ہیں
جو دنیا نے نہیں دیکھے یہاں وہ کام ہوتے ہیں

یہاں پر خون ریزی کا بھی  اک کردار ہوتا ہے
جو ہے سب سے بڑا  قاتل  وہی سردار ہوتا ہے

یہاں مظلوم کی آواز  کو   اکثر  دباتے ہیں
کہیں پر قتل کرتے ہیں کہیں زندہ جلاتے ہیں

یہاں دیدہ وروں کو عقل کے  بیمار کہتے ہیں
جو ہوتے ہیں کسی قابل انھیں بیکار کہتے ہیں

یہاں پر اہل سیاست چین سے جینے نہیں دیتے 
محبت پیار کی برکھا یہاں گرنے  نہیں دیتے 

یہ ہم وطنوں کے سینوں میں عداوت روز بھرتے ہیں
زباں ہے اتنی زہریلی کہ کالے ناگ ڈرتے  ہیں

یہاں پر اپنا حق بھی مانگنا جرم عدالت ہے 
یہاں پیشہ ورانہ جاہلوں کی ہی وکالت ہے 

یہاں بہنوں کے آنچل کی کوئی قیمت نہیں ہوتی
یہاں اب ماؤں کی ممتا کی بھی وقعت نہیں ہوتی

یہاں جمہوریت اکثر غلامی میں بدلتی ہے
 یہاں مظلوم پر بے خوف ہو کے گولی چلتی ہے

یہاں ڈاکو بھی دیکھو قوم کے معمار ہوتے ہیں
یہاں وہ بھی لٹیرے ہیں جو پہرے دار ہوتے ہیں

یہاں اکثر یتیموں کے نوالے چھینے جاتے ہیں
گھروں پر مار کر تالا حوالے چھینے جاتے ہیں

یہاں بیواؤں کی مجبوریوں کے دام لگتے ہیں
امیروں کو ہوس کے نام پر  انعام ملتے ہیں

یہاں حوا کی بیٹی پر ہوس کے وار ہوتے ہیں
یہاں ناموس کے سودے سر ِ بازار ہوتے ہیں

غریبوں کی یہ حالت ہے کہ روٹی کو ترستے ہیں
یہاں انسان بھوکے ہیں مگر  حیوان پُجتے ہیں

حکومت جب غریبوں کی حمایت چھوڑ دیتی ہے
تو پھر انسانیت فٹ پاتھ  پر دم توڑ دیتی ہے

یہاں دیر وحرم بھی زیرِ احکام  سیاست ہیں
یہاں ریشی منی ملا میں بھی کیا کیا وعداوت ہیں! 

یہاں اب کیسے رہنا ہے کوئی  آخر یہ بتلا دے ؟
ستم کب تک یہ سہنا ہے  کوئی آخر یہ بتلا دے ؟

فضا مسموم ہے شام وسحر کچھ سوچ کر بولو 
یہ ہندستان ہے جاناں ثمر  کچھ سوچ کر بولو! 

______ثمریاب ثمر_____
SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment