مجھے میرے ہوسٹل کے ساتھ کر کے اک چھوٹا سالڑکا جوکہ چوتھی جماعت میں تھا اکثر آتے جاتے ٹکر جاتا تھا اک دفعہ اس نے کسی ٹاک شو میں ٹی وی پہ دو لفظ سن لیے "ظرف"____ "مروت"__اب اسکا مطلب پوچھنے کے لیے اس نے ٹیوشن کے بعد سڑک پہ ہی دھر لیا مجھے _بھائی
یہ ظرف اور مروت کیا ہوتی ہے؟ ؟
ظرف __ شاید دل کی وسعت مطلب بڑا یا چھوٹا ہونا __
مروت __ فیلگنز یا احساس .!
اس نے اپنی ناک اور اوپری ہونٹ کھینچ کے پوچھا
اچھا! !
تو یہ کیسے ہوتی ہے؟؟
اب اس بچے کے ایسے برجستہ سوال پہ میں نے اسکے تھپکی دی سر کے نیچے
اور آگے نکل پڑا___!
مگر وہ دوسرا سوال ہوبہو میرے دماغ میں اٹک کے رہ گیا اتنا برجستہ تھا کہ مجھے معنی تو معلوم ہے مگر مثال کہاں سے ملے جو اتنی ہی بڑی ہو کہ جو اس لفظ کا ویسا ہی احاطہ کر لائے جیسا اسکا حق بنتا ہے ______!!
مگر!
جو اَماں ملی تو کہاں ملی!
مدینہ کی مسجد ہے! پوری ذمہ داری کے ساتھ سورج جلجلا رہا تھا اک لمبے گول دائرے میں رسول اللہ ﷺ بیٹھے ہوئے صحن صحابہ کرام ؓسے کچھا کچھ بھرا پڑا تھا ____!
سامنے
مسجد کا دروازہ کھلا پڑا تھا جس سے سامنے گہری ریت سے اٹی خشک ریتلی سڑک نظر آرہی تھی ___
اچانک اک عورت بال کھلے ہوئے ننگے پیر مٹی سے اٹی ہوئی گزری __ ٹھٹھک کے رکی ___ رخ دروازے کو کرکے پانچوں انگلیوں سے اشارہ کیا __
ادھر آؤ ___!
رسول اللہ ﷺ سامنے تشریف فرما رہے تھے __ !
جھٹکے سے اٹھے اس قدر جلدی میں اٹھے کے ننگے پاؤں ہی دروازے سے باہر رکھ دیے ___!
ایک پہر گزرا ،دوسرا پھر تیسرا __!
وہ عورت اپنے ہی حواس میں ہنوذ باتیں کرتی رہی آپ " صلی علیہ و آلہ و سلم " سنتے رہے سنتے رہے! وہ ہاتھ ہلاتی فضا میں اشارے کرتی آپ مسکرا کے سر ہلا دیتے__!
اس کشمکش میں اصحاب پریشان بیٹھے تھے!
اچانک وہ عورت دوبارہ آنے کا کہ کر چلی گئی!
آپ ﷺ سر ہلا کر واپس مسجد میں داخل ہوئے _
پورا جسم سخت گرمی ریت کی جلن کے درحق پسینے میں ڈوب گیا تھا بالوں سے پانی ٹپکنے لگا تھا"
جناب ِ عمر ؓسے رہا نا گیا!
کہا
یا نبیِ برحق " صلی الله علیہ و سلم "!!
وہ عورت تو پاگل بد حواس تھی وہ تو پاگل دیوانی عورت ہے آپ کیوں اسکی عبث بات اتنی دیر کھڑے سنتے رہے؟؟
فرمایا !!
عمر!!!
اس عورت کی پورے مدینہ میں کوئی نہیں سنتا
کیا میں محمد ﷺ بھی اسکی نہ سنوں؟
ظرف!
(نہیں یہاں مثال لفظ کے مطلب سے بھی بڑی نکلی)
حاتم طائی! کی بیٹی گرفتا کر کے لائی گئی!
سرکار ﷺ کندھے پہ سیاہ چادر لٹکا کے بیٹھے تھے
جوں ہی احاطے میں داخل ہوئی!
کسی نے کہا
دختر ِ حاتم طائی! !
جھٹ سے اٹھے!
کندھے کی چادر گھسیٹ کے کھینچی!
مٹی پہ بچھا کے انہیں بیٹھنے کا کہا!
بولی
"میں حاتم کی بیٹی ہوں!
دور ہٹ گئے!
کسی نے کہا
عیسائی کی بیٹی ہے!!اتنی تعظیم؟
فرمایا!!
سخی کی بیٹی ہے! مجھے سخی کی بیٹی سے حیا آتی ہے ____!!
اُس مقام پہ کہ جہاں گردنیں اترتی ہوں عزتیں اچھلتی ہوں وہاں اک بے دیار عورت کو اتنی تعظیم ملی کے الٹے پاؤں واپس دوڑی اپنے بھائ عدی بن حاتم کو پکڑ کر ساتھ لائی کہا ___ کلمہ پڑھوائیے! ! مسلمان ہوئے!
مروت ! احساس
(یہاں بھی یہ لفظ مثال کے درحق ہیچ)
کسی کا کردار کسی لفظ کے مفہوم سے بھی آگے نکل گیا ہو __
ایسا میں نے زندگی میں کبھی نہ دیکھا تھا نہ اب دیکھ پاؤں گا
صلو علیہ وآلہ ِ
_____________
0 comments:
Post a Comment