امام زین العابدین رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے بیٹےامام باقرؒ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا.
بیٹا!
چار آدمیوں کے پاس نہ رہنا‘ راستہ چلتے ہوئے ان کے ساتھ تھوڑی دیر کیلئے بھی نہ چلنا‘
کہنے لگے کہ میں بڑا حیران ہوا کہ وہ اتنے خطرناک ہیں!
پوچھا کہ وہ کون سے آدمی ہیں؟
فرمایا ایک بخیل آدمی اس سے کبھی دوستی نہ کرنا اس لئے کہ وہ تجھے ایسے وقت میں دھوکہ دے گا جب تجھے اس کی بہت ضرورت ہو گی‘
دوسرا جھوٹا آدمی ‘ کہ وہ دور کو قریب ظاہر کرے گا اور قریب کو دور اور تیسرا فاسق آدمی کیونکہ وہ تجھے ایک لقمہ کے بدلے یا ایک لقمہ سے بھی کم میں بیچ دے گا‘
اور چوتھا قطع رحمی کرنے والا آدمی کیونکہ میں نے قرآن پاک میں کئی جگہ اس پر لعنت دیکھی ہے۔
یہ باپ کی صحبت کے انمول موتی تھے جو بیٹے کو مل رہے تھے۔💞💞💞
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment