بیٹی قیمتی یا زمین ؟

بیٹے کے جواب نے باپ
کو لاجواب کر دیا  !
                                                                                                بوڑھے باپ نے اپنے سب بیٹوں کو بلایا- سارے بیٹے آس پاس بیٹھ گئے- ایک نظر سب پر ڈالی اور کہنے لگا- “ میں اپنی زندگی گزار چکا ہوں٬ اس سے پہلے کہ آنکھیں بند ہوجائیں اپنی جائیداد تم میں تقسیم کر کے جاؤں گا““ سب کو اچھا خاصہ ملے گا مگر یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ تم اپنی بہنوں کو مجبور کرو کہ وہ اپنے حق سے دستبردار ہوجائیں — ورنہ — “- “ ورنہ کیا ہوگا ابا جان “ سب سے چھوٹا بیٹا پوچھ بیٹھا-بوڑھے باپ کے چہرے پر کئی تلخ لہریں آئیں اور گزر گئیں٬ خشک پر زبان پھیر کر بولا “ ورنہ تمہارے باپ کی زمین غیروں میں چلی جائے گی“چھوٹا ذرا خودسر سا تھا پوچھنے لگا “ ابا جان بیٹی کو جائیداد سے حق دینا کا حکم تو خدا کا ہے ٬ کیا خدا کو یہ علم نہ تھا کہ بیٹی کو حصہ دینے سے زمین غیروں میں چلی جائے گی؟“ کمرے میں خاموشی چھا گئی کسی کے کچھ بولنے سے پہلے وہ پھر بول اٹھا “بیٹی کو زمین دیتے ہوئے آپ کو لگا کہ زمین غیروں میں چلی جائے گی مگر داماد کو بیٹی دیتے ہوئے آپ نے کیوں نہ سوچا کہ بیٹی غیروں میں چلی جائے گی“-💖

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment