پیرس کی ایک مسجد میں بچہ داخل ہو، امام مسجد سے کہا میری ماں کہتی ہے کہ مجھے اپنے سکول میں داخل کرو امام صاحب نے پوچھا بیٹا آپ کی ماں کدھر ہیں؟ بچے نے کہا میری ماں باہر کھڑی ہے امام صاحب نے باہر آ کر دیکھا کہ ان کی والدہ فرنچ تھی ، پوچھنے پر پتا چلا کہ وہ مسلمان بھی نہیں تھی امام صاحب بہت حیران ہوئے اور پوچھا پھر آپ اپنے بچے کو مسلمانوں کی مسجد میں کیوں داخل کرنا چاہتی ہیں؟ تو وہ فرنچ عورت کہنے لگی کہ میرے پڑوس میں ایک مسلم گھرانہ ھے ان کے بچے جب مسجد سے پڑھ کر آتے ہیں تو اپنی ماں کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں اس کے ہاتھ چھومتے ہیں اور ان کے سامنے ایسے ادب سے چلتے ہیں جیسے کسی ملکہ کے سامنے فوجی ادب سے چلتے ہیں ، جب وہ کھڑی ہوتی ھے تو اس کے بچے ادب سے اس کے سامنے کھڑے رہتے ہیں ، اور جب وہ بیٹھ جاتی ھے تو اس کے بچے بیٹھ جاتے ہیں، میری بھی خواہش ھے کہ میرا بیٹا بھی میری اسی طرح ادب کرے اور میں اس کے لئے ملکہ جیسی بنوں اس لئے میں چاہتی ھوں کہ آپ میرے بیٹے کو اپنی مسجد میں داخل کریں۔
مسلمانوں تم کب اپنے بچوں کو ادب سکھاؤگے۔
کیا تمہاری بیوی اس لائق نہیں کہ وہ اپنی اولاد کی ملکہ بن سکے۔
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment