ایک کڑوا سچ

اگر اپنی بہن کسی کو پسند کرتی ہو اور ملنے جاتی ہو تو اسے جان سے مار دینا چاہئے. کیونکہ وہ بدکردار ہے. اور لڑکا بے غیرت ہے.
جب کسی کی بہن اپنے ساتھ محبت کا کھیل کھیلے تو وہ دنیا کی سب سے اچھی اور پاکباز عورت لگتی ہے.
شادی سے پہلے کسی لڑکی سے محبت تھی. کیونکہ وہ بہت اچھی اور نیک لڑکی تھی.
شادی سے پہلے بیوی کو کوئی پسند کرتا تھا تو بیوی بد کردار.
طوائف بدکردار لیکن اس کے پاس روز جانے والا عزت دار.
کوئی لڑکی کسی لڑکے کی باتوں میں آکر گھر چھوڑ دے تو لڑکا یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیتا ہے کہ جب ماں باپ کی نہ ہوئی تو میری کیا ہوگی.
جب مرد اپنی بیوی کی باتوں میں آکر ماں کی بے عزتی کرتا ہے اور اسکو گھر سے نکال دیتا ہے تو وہ اچھا شوہر کہلاتا ہے.
کوئی لڑکی کسی لڑکے سے فون پر باتیں کرتی ہے اور وہ ریکارڈ کر کے دوستوں کو سناتا ہے تو لڑکی بری اور وہ سب عزت دار.
جہیز دو جہیز دو. مگر حق مہر ساڑھے بتیس روپے رکھو.
جہیز لعنت ہے مگر منہ پھاڑ کر لاکھوں کا حق مہر مانگ لو.
کوئی کافر کسی مسلمان عورت پر ظلم کرے تو وہ شیطان.
خود ہزاروں مسلمان لڑکیوں سے فلرٹ کریں زنا کر کے تیزاب سے جلا کر قتل کردیں تو وہ لڑکیاں بدکار..
خود کسی لڑکی کی تصویر پر آیٹم، ظالم، قیامت کے کمنٹس دیں گے. بازار میں نظر آجائے تو بھوکی نظروں سے دیکھیں گے
کل کو وہی کسی اور کی حوس کا نشانہ بن جائے تو ہر جگہ اس آدمی کو کوستے پھریں گے.
ہم تو مسلمان ہیں. اسلام تو زنا کی سزا دونوں کو دیتا ہے پھر کیوں ہمارے اسلامی معاشرے میں سزا ایک کو ملتی ہے اور دوسرا باعزت بری ہوجاتا ھے؟
میں مردوں کے خلاف نہیں ہوں. مجھے ناانصافی اور منافقت سے نفرت ہے.
تم میں سے کوئی اسوقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا ہے.
دنیا کی ساری دلیلیں جواز، وکالتیں تو ہم اپنی ذات کے لئے رکھتے ہیں. مگر ساری سزائیں دوسروں کے لئے منتخب کرتے ہیں.
منقول

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment