*_انوکھا حق مہر_*
🌀جب میرے بابا امّی کی شادی ہوئی
تو بابا نے حق مہر کے طور پر امّی کے لیے *سورۃ آلِ عمران* حفظ کی
💢اور جب میری شادی ہو رہی تھی تو بابا نے میرے شوہر کو بھی یہی کہا کہ
وہ میرے حق مہر میں قرآن کی کوئی سورۃ حفظ کرے،
🌀اس کے بعد شادی کرنے کا کہا گیا۔
مجھے اپنے حق مہر کے لیے قرآن کی کوئی سورۃ کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا
تو میں نے *سورۃ النّور* کا انتخاب کیا۔
🌹مجھے لگ رہا تھا یہ سورۃ حفظ کرنا بہت مشکل ہے۔
ایک طرف شادی کی تیاریاں ہو رہی تھی
تو دوسری طرف میرے شوہر سورۃ حفظ کر رہے تھے
💎 ہر وقت ان کے ہاتھ میں قرآن ہوتا اور وہ سورۃ یاد کر رہے ہوتے۔
شادی سے کچھ دن پہلے میرے شوہر بابا کے پاس آئے سورۃ سنانے جو اُنہوں نے پوری حفظ کرلی تھی۔
‼بار بار غلطی نکالتے اور شروع سے شروع کرنے کا بولتے۔
میرے شوہر نے آہستہ آواز میں تلاوت شروع کی،
💞 اتنا خوبصورت منظر میں کبھی نہیں بھول سکتی،
میں اور میری امّی نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا
🌹اور میرے شوہر کی اگلی غلطی کے انتظار میں مُسکرانے لگی
جس کے بعد انہیں پھر سے شروع کرنا پڑتا،
پر میرے شوہر نے ایک بار میں پوری سورۃ سُنا دی،
💢ایک لفظ بھی نہیں بھولے۔
سورۃ سُننے کے بعد میرے بابا نے انہیں گلے سے لگا لیا
اور کہا کہ
🌹میں اپنی بیٹی کی شادی تم سے کروں گا۔
💢 تم نے اس کا حق مہر ادا کردیا ہے ۔
انہوں نے مجھے کوئی مالی حق مہر نہیں دیا نہ ہی ہم نے کوئی قیمتی زیور خریدے ۔
🌹 انہوں نے مجھے کہا ہم دونوں کے درمیان حلف و معاہدے کے طور پر اللہ کے الفاظ کافی ہیں۔
💞اب میں سوچتی ہوں مستقبل میں میری بیٹی اپنے حق مہر کے لیے کونسی سورۃ کا انتخاب کرے گی⁉
0 comments:
Post a Comment