زمین اور زمانہ تیز ہو رہا ہے

زمین بھی قیامت کی طرف بڑھ رہی ہے اور زمانہ بھی قیامت کے قریب ہو رہا ہے…
قیامت جیسے جیسے قریب آ رہی ہے زمین بھی تیز ہو رہی ہے … اور زمانہ بھی تیز ہو رہا ہے…
پہلے لوگ آرام آرام سے جیتے تھے… آرام آرام سے مرتے تھے… آرام آرام سے خوش ہوتے تھے… آرام آرام سے پریشان ہوتے تھے…
مگر اب سب کچھ تیز ہوچکا ہے…
ہم جلدی جلدی جیتے ہیں …جلدی جلدی مرتے ہیں… جلدی جلدی پریشان ہوتے ہیں…
زندگیوں میں سے سکون اور اطمینان ختم ہو رہا ہے… ہر شخص ایک ہی وقت میں دس جگہ لٹکا ہوتا ہے… موبائل کے ذریعہ وہ دس جگہ موجود ہوتا ہے… گھر والے پیچھے کھینچ رہے ہیں، دفتر والے آگے کھینچ رہے ہیں… اسپتال والے تڑپا رہے ہیں… شادی والے خوشی میں شریک کرنا چاہتے ہیں… اور کوئی فضول آدمی فضول چیزیں بھیج رہا ہے…
زمین اور زمانے کی تیزی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ آپ جہاں بھی جائیں آپ کو ترقی اور اضافہ نظر آئے گا… مثلاً علاج بھی زیادہ ہو گئے ساتھ بیماریاں ان سے بھی زیادہ ہو گئیں… اسپتال بہت بڑھ گئے… مگر بیماروں کی تعداد پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی… عدالتیں، تھانے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے بہت بڑھ گئے … مگر ساتھ ظالم، مجرم اور قاتل بھی بڑھ گئے… ڈاکٹروں کے بقول جان بچانے والی دوائیاں زیادہ ایجاد ہو گئیں… مگر لوگ بھی پہلے سے زیادہ مرنے لگے…
گناہوں کے اڈے بے شمار ہو گئے … ساتھ نیکی کے مراکز بھی کئی گنا بڑھ گئے… مالدار بہت زیادہ ہو گئے… مگر ساتھ غربت بھی پہلے سے زیادہ پھیل گئی … امن قائم کرنے والے ادارے بہت بن گئے… ساتھ بد امنی بھی ہر گلی میں گھس آئی…

یعنی ہر طرف ترقی ہی ترقی ہے… اضافہ ہی اضافہ ہے… معلوم ہوا کہ… زمین اور زمانہ تیز ہو گئے ہیں…
اب جوبھی کچھ کرنا چاہتا ہے… وہ بہت جلدی جلدی کر سکتا ہے…
پس اہل ایمان کو اس صورتحال سے فائدہ اُٹھانا چاہیے…
اور جلدی جلدی نیکی کے کام کرنے اور پھیلانے چاہئیں … ایسا نہ ہو کہ ہم سستی کرتے رہیں… اور تیز رفتار فتنے اور گناہ ہمارے گھروں اور ہماری گردنوں تک پہنچ جائیں…

زمین اور زمانے کی اس تیزی میں… اگر ہم ’’خیر‘‘ حاصل کرنا چاہتے ہیں… اور ’’شر‘‘ سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں دو کام کرنے ہوں گے… پہلا کام اپنے   وقت کی حفاظت…
اور دوسرا کام اچھی منصوبہ بندی یعنی پلاننگ… ہم اپنا وقت ضائع نہ کریں… بلکہ اپنے وقت کو قابو کریں… اور اچھا اور مضبوط منصوبہ بنا کر زندگی گذاریں…

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment