جھوٹ کی ہے جن کو عادت آخ تھو!

جھوٹ کی ہے جن کو عادت آخ تھو!
ان کے ہاتھوں میں قیادت آخ تھو!

خلوتیں گر آپ کی ناپاک ہیں
پھر بھلا کیسی عبادت آخ تھو!

جس سے ہو مقصود دنیا ہی فقط
وہ صحافت وہ خطابت آخ تھو!

ناز کرتے ہیں جو اپنے علم پہ
ان کی عظمت اور جلالت آخ تھو!

سامنے سے وار کرنا ظالمو!
پیٹھ پیچھے سے شجاعت آخ تھو!

غرض کا جو ساتھ ہو وہ ساتھ کیا
ایسی صحبت اور رفاقت آخ تھو!

مال ہے لیکن سکوں حاصل نہیں
کس قدر بے بے بضاعت آخ تھو!

نرم و نازک بستروں پر بھی تجھے
چین  حاصل ہے نہ راحت آخ تھو!

ہو گئی مشکل تلاشِ حق یہاں
جھوٹ کی ایسی تجارت آخ تھو!

جو سراپا گندگی میں غرق ہیں
منھ پہ ہے ان کے طہارت آخ تھو!

حافظ سالم انصاری

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment