الہی ! بھیج دے ملت کو کوئی راہ داں اپنا
حوادث کی طرف پھر چل پڑا ہے کارواں اپنا
نظر ترچھی کیے بیٹھے ہیں ہم پر پھر صنم خانے
ابولہبی شراروں کی ہے زد میں آشیاں اپنا
جہانِ کفر پھر *اک دین* بن کر سامنے آیا
نہیں بزمِ جہاں میں کوئی یارب مہرباں اپنا
الہی! پھر جنوں والوں کی ملت کو ضرورت ہے
ہوا جاتا ہے خالی بلبلوں سے گلستاں اپنا
مسرت ہے کہ اک تازہ ہوا آئی ہے *دکّن* سے
اٹھا ہے سر بکف اک *حیدرآبادی* جواں اپنا
بچا رکھی ہے اس *شیرِببر* نے عزتِ مسلم
سیاست کے افق پر ہے یہی اک *ترجماں* اپنا
اذاں دیتا ہے وہ *بت خانۂ ہندی* میں جا جاکر
اسی کے دم سے زندہ ہے چراغِ ضوفشاں اپنا
لہومیں جوش ہےاس سےہی اب ہندی مسلماں کا
ملا امت کو اسکی شکل میں اک *ہم زباں* اپنا
تزلزل اس کی للکاروں سےہے *ایوانِ باطل* میں
*مجاہد* بن کے رکھتا ہے بَرَہْمَن میں بیاں اپنا
نہ اسکو موت کی پروا، نہ زنجیروں کا ڈر اسکو
جہاں جاتا ہے رکھ دیتا ہے وہ دردِ نہاں اپنا
خداوندا سلامت رکھ! *اویسی* کی جوانی کو
یہی ہے ہند کی دھرتی پہ *طیب اردگاں* اپنا
0 comments:
Post a Comment