*امتحان* 📖📖📖


                           

★ایک رات کالج کے چار طلباء دیر تک آوارہ گردی کرتے رہے ان کا اگلے دن کالج میں امتحان تھا اور۔۔۔۔۔

انہوں نے کوئی تیاری نہیں کی تھی لہٰذا وہ امتحان کے لیے نہ گئے اگلے دن انہوں نے ایک ترکیب سوچی۔۔۔۔

اور اپنے ہیڈ ماسٹر کے پاس گئے اور کہا کہ استاد محترم پرسوں رات کو ایک شادی میں شرکت کے لئے گئے تھے۔۔۔۔

جب ہم واپس آرہے تھے تو گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا وہاں پنکچر والی کوئی دکان نہیں تھی اس لیے ہم کار کو دھکا لگا کر واپس لائے اور ہم امتحان کے لئے نہ پہنچ سکے۔۔۔۔

ان کے استاد نے انہیں تیاری کیلئے 3دن کا وقت دیا

طلباء نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تیار ہوں گے اسوقت۔۔۔۔۔

امتحان والے دن ہیڈماسٹر نے کہا کہ یہ خاص امتحان ہے چاروں کو چار مختلف کمروں میں بٹھایا جائے گا انہوں نے منظور کر لیا اور کہا کہ ہم تیار ہیں۔۔۔۔

امتحان صرف ایک سوال پر مشتمل تھا۔۔۔۔

گاڑی کا کون سا ٹائر پنکچر ہوا تھا۔۔۔۔؟؟؟

اتفاق یہ ہوا کہ چاروں طلباء کے جواب مختلف تھے۔۔۔۔!!!!!

اور یہ چاروں طلباء اپنے امتحان میں فیل۔

سچ کی ہمیشہ بالآخر جیت ہوتی ہے اور جھوٹ کو اکثر ہار کا منہ دیکھنا پڑتا ہے، اور جھوٹ ترک کرنے والے کیلئے ہمارے نبی صلی اللّٰهُ عليه وسلم نے جنت میں ایک گھر کی ضمانت دی ہے۔۔۔۔۔حضرت ابی امامہ رضي اللّٰه عنه کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس شخص کے لیے جنت کے اندر ایک گھر کا ضامن ہوں جو لڑائی جھگڑا ترک کر دے، اگرچہ وہ حق پر ہو، اور جنت کے بیچوں بیچ ایک گھر کا اس شخص کے لیے جو جھوٹ بولنا چھوڑ دے اگرچہ وہ ہنسی مذاق ہی میں ہو، اور جنت کی بلندی میں ایک گھر کا اس شخص کے لیے جو خوش خلق ہو۔(سنن ابو داؤد-4800)*

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment