★ایک شخص کی بیوی سے کھانے میں غلطی سے نمک تیز ہوگیا، اس کے شوہر نے اسے کچھ نہیں کہا اور یہ سوچا کہ اگر میری بیٹی سے نمک تیز ہوجاتا تو میں یہی چاہتا کہ میرا داماد اس کی پٹائی نہ کرے، اسے معاف کردے، اے خدا یہ بھی کسی کی بیٹی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر *یہ آپ کی بندی ہے، میں آپ کی خاطر اسے معاف کرتا ہوں۔* جب اس کا انتقال ہوا تو ایک ولی اللہ نے اسے خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ تیرے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟ اس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے معاصی پر گرفت فرمائی، میں سمجھا کہ شاید جہنم میں جاﺅں گا، لیکن آخر میں فرمایا کہ *اے شخص! تو نے ایک دن میری بندی کو نمک تیز کرنے کی غلطی پر معاف کردیا تھا اور میری خاطر میری بندی سمجھ کر نہ اس کو گالی دی نہ پٹائی کی،* تیرے اس عمل کے بدلے میں آج میں تجھ کو معاف کرتا ہوں ۔
*سبق:-گھر والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ بھی نیک عمل ہے۔۔*
●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•●•
0 comments:
Post a Comment