Pages

Wednesday, 12 December 2018

نعت رسول

یہ نعت ہے جس میں ایک بھی نقطہ نہیں آتا
مولانا ولی رازی صاحب کا ایک لاجواب شاہکار
____________________________
ہر دم درود سرور عالم کہا کروں
ہر لمحہ محو روئے مکرم رہا کروں
اسم رسول ہوگا ، مداوائے درد دل
صل علٰی سے دل کے دکھوں کی دوا کروں
ہر سطر اس کی اسوہ ہادی کی ہو گواہ
اس طرح حال احمد مرسل کہا کروں
معمور اس کو کر کے معرا سطور سے
ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں
گو مرحلہ گراں ہے ، مگر ہو رہے گا طے
اسم رسول سے ہی در دل کو وا کروں
ہر دم رواں ہو دل سے درودوں کا سلسلہ
طے اس طرح سے راہ کا ہر مر حلا کروں
دے دوں اگر رسول مکرم کا واسطہ!
دل کی ہر اک مراد ملے ، گر دعا کروں
اس کے علاوہ سارے سہاروں سے ٹوٹ کر
اللہ کے کرم کے سہارے رہا کروں
ہو کر رہے گا سہل ، ہر اک مرحلہ کڑا
اللہ کے کرم کا اگر آسرا کروں
اردو کو اک رسالۂ الہام دوں ولی
لوگوں کو دور ہادی عالم عطا کروں
____________________________
مولانا ولی محمد رازی صاحب کی سیرۃ النبی پر لا جواب کاوش  بغیر نقطوں کی

No comments:

Post a Comment