حکایت

 ایک گائے راستہ بھٹک کر جنگل کی طرف نکل گئی۔
وہاں ایک شیر اس پر حملہ کرنے کیلئے دوڑا۔
گائے بھاگنے لگی ۔
شیر بھی اُس کے پیچھے دوڑتا رہا۔
گائے بھاگتی بھاگتی بالآخر ایک دلدلی دریا میں چھلانگ لگا دی۔
شیر بھی اس کے پیچھے چھلانگ لگایا لیکن گائے سے کچھ فاصلے پر ہی دلدل میں پھنس گیا۔
اب وہ دونوں جتنا نکلنے کی کوشش کرتے دلدل میں اُتنا ہی پھنستے جاتے بالآخر گائے اور شیر دونوں ہی گلے تک دلدل میں پھنس گئے۔
ایسے میں شیر غصے سے بھُنَّاتا ہوا ڈھاڑا: ’’ بدتمیز گائے! تجھے چھلانگ لگانے کیلئے اور کوئی جگہ نہیں ملا تھا۔ کوئی اور جگہ ہوتا تو تجھے چیر پھاڑ کر کھاتا اور صرف تیری جان جاتی ‘ میں تو بچ جاتا لیکن اب تو ہم دونوں ہی مریں گے‘‘
گائے ہنس کر گویا ہوئی:’’ جناب شیر! آپ کا کیا کوئی مالک ہے‘‘
شیر مزید غصے سے تلملاتا ہوا ڈھاڑا: تیری عقل پر پتھر! میرا کہاں سے مالک آیا؟ میں تو خود ہی اس جنگل کا بادشاہ ہوں‘ اس جنگل کا مالک ہوں۔‘‘
گائے کو پھر ہنسی آگئی‘ کہنے لگی: بادشاہ سلامت! یہیں پر آپ کمزور ہیں ‘ نہایت ہی کمزور۔ میرا ایک مالک ہے‘ جو کچھ ہی دیر میں مجھے ڈھونڈھتا ہوا یہاں آجائے گا اور مجھے نکال کر لے جائے گا اور آپ کو مار ڈالے گا۔
پھر گائے زور زور سے آوازیں نکال کر اپنے مالک کو اپنی نجات کیلئے پکارنے لگی۔
ٹھیک شام کے قریب چرواہا اپنے گائے کو ڈھونڈھتا ہوا آیا، شیر کو مار ڈلا اور گائے کو نکال کر لے گیا۔
آج ہم مسلمان بھی اُس گائے کی طرح بھٹک گئے ہیں اور شیر نما دشمن ہمارا پیچھے لگا ہوا ہے۔
جبکہ ہمارا بھی خالق ہے‘ ہمارا بھی مالک ہے جو زبردست اور حکمت والا ہے اور وہ ہمیں دشمنوں کی ظلم و بربریت سے نجات دینے کی پوری قدرت رکھتا ہے۔
لیکن ہم اپنے زبردست اور قدرت والے مالک کو پکارنے کی بجائے دشمن کی طرف ہی دیکھ رہے ہیں‘ دشمن کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں اور دلدل کی مزید گہرائی میں پھنستے جا رہے ہیں
جبکہ ہمارا خیر خواہ اور مددگار صرف اور صرف ہمارا اللہ ہے:
بَلِ اللَّـهُ مَوْلَاكُمْ ۖ وَهُوَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ ﴿١٥٠﴾ آل عمران
’’ بلکہ اللہ ہی تمہارا خیرخواہ ہے اور وہی سب سے بہتر مدرگارہے۔ ‘‘
إِن يَنصُرْكُمُ اللَّـهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۖ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا الَّذِي يَنصُرُكُم مِّن بَعْدِهِ ۗ وَعَلَى اللَّـهِ فَلْيَتَوَكَّلِالْمُؤْمِنُونَ ﴿١٦٠﴾ آل عمران
’’ اگر اللہ تعالی تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا، اگر وہ تمہیں چھوڑدے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے، ایمان والوں کو اللہ تعالی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔ ‘‘
SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment